۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خالد مشعل

حوزہ/ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا شرّ کی مانند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا شرّ کی مانند ہے اور اسے تمام امکانات کے ساتھ مقابلہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے ترکی میں منعقد ہونے والے عالم اسلام کے جوانوں کے پہلے اجلاس میں امت اسلامیہ کے جوانوں سے کہا کہ وہ صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنے ملکوں میں امت کا اہم مسئلہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے اقدامات کریں۔

حماس کے رہنما خالد مشعل نے عرب اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور فعال جماعتوں کو عوامی مفاد کا احساس کرتے ہوئے ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی دعوت دی اورکہا کہ اختلافات اور بحرانوں سے بات چیت اور حکمت عملی سے نمٹیں۔

اسلامی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ نے یورپ کے یوکرائن کی جنگ اور پناہ گزینوں کے ساتھ تعامل اور مسئلۂ فلسطین میں ظاہر ہونے والے دوغلے پن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرائن کو مزاحمت و مقاومت کا محور قرار دیا اور ہمیں دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تحریکِ حماس امت پر فخر کرتی ہے اور امت کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کے لئے کوشش کرتی ہے،کہا کہ مزاحمت غاصب صہیونیوں کے خلاف اپنی سہولیات اور صلاحیتوں کو بڑھانے اور فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .